حیدرآباد۔16۔اپریل(اعتماد نیوز)اے آئی سی سی کے صدر سونیا داندھی آج تشکیل
تلنگانہ کے بعد پہلی ٹرتبہ حیدرآباد پہونچیں۔ حکیم پیٹ اےئر پورٹ لپ پر اس
موقع پر ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ اور دیگر تلنگانہ کے
قائدین نے انکا والہانہ استقبال کیا۔ چنانچہ یہاں سے سونیا گاندھی راست
خصوصی طیارہ کے
ذریعہ کریم نگر روانہ ہونگے۔ اور بڑے پیمانہ پر عوامی ریلی
سے مخاطب ہونگے۔ جسکے لئے تمام انتظامات کو مکمل کر لیا گیا۔ تلنگانہ
کانگریس قائدین کے مطابق سونیا گاندھی کے اس جلسے میں 13اضلاع سے عوام شرکت
کرینگے۔اس جلسہ میں سونیا گاندھی تلنگانہ کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے
افراد کے ارکان اندان سے بھی ملاقات کرینگے۔